• news

ڈیرہ بگٹی: سرفراز بگٹی کے قافلے پر ایک اور حملہ‘ محفوظ رہے

کوئٹہ (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) ڈیرہ بگٹی میں وزیر داخلہ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے قافلے پر ایک اور حملہ کیا گیا ہے جس میں وزیر داخلہ مکمل طور پر محفوظ رہے، جوابی فائرنگ پر دہشت گرد فرار ہوگئے۔ لیویز ذرائع کے مطابق پیر کو ڈیرہ بگٹی کے علاقے پیش بوگی میں وزیر داخلہ سرفراز بگٹی کے قافلے پر حملہ کر دیا گیا۔ حملے میں وزیر داخلہ مکمل طور پر محفوظ رہے، میر سرفراز بگٹی محافظوں کے قافلے کے ساتھ سوئی سے ڈیرہ بگٹی جا رہے تھے ۔ جوابی فائرنگ پر دہشت گرد فرار ہو گئے۔ واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی ایک مرتبہ سرفراز بگٹی کے قافلے پر بم حملہ کیاگیا جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے۔ ان پر یہ دوسرا حملہ تھا۔

ای پیپر-دی نیشن