تحفظ حقوق نسواں بل، خاتون نے خرچہ نہ دینے، تشدد کا نشانہ بنانے پر شوہر کیخلاف مقدمہ کی درخواست دیدی
لاہور (سٹاف رپورٹر) تحفظ حقوق نسواں بل کی منظوری کے بعد تھانہ گرین ٹائون میں خاتون نے خرچہ نہ دینے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر شوہر کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دیدی پولیس نے درخواست پر کارروائی شروع کر دی ہے پولیس کا کہنا ہے کہ درخواست میں درج بیان سچ ہونے پر فوری مقدمہ درج کیا جا ئے گا۔ تفصیلات کے مطابق تحفظ حقوق نسواں بل کی منظوری کے بعد گرین ٹائون بلاک 5 ڈی ٹو کی بصری بی بی نے اپنے خاوند طیب کے خلاف تھانہ گرین ٹائون میںاندراج مقدمہ کی درخواست دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس کا خاوند طیب نشہ کا عادی ہے اور کام کاج نہیں کرتا اور خرچہ مانگنے پر اس پر تشدد کرتا ہے۔