حج کرپشن کیس‘ جج نے بلال یاسین کو طلب کرلیا
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ وقائع نگار) سپیشل جج سینٹرل ملک نذیر نے حج کرپشن کیس میں وزیر خوراک بلال یاسین کو طلب کرلیا۔ مقدمے کے اہم گواہ یاسین کو آئندہ سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ سعودی عرب میں موجود دوسرے گواہ محمد فاروق کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے تھے۔ مقدمے کے پراسیکیوٹر چودھری اظہر سکیورٹی خدشات کے باعث پیش نہیں ہوئے۔ ملزم احمد فیض کو بھی سکیورٹی خدشات کے باعث عدالت پیش نہیں کیا گیا۔ کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کردی گئی۔بلال یاسین بطور رکن قومی اسمبلی حج کرپشن کی تحقیقات کیلئے سعودی عرب گئے تھے۔