کوہ نور ہیرے کی واپسی کیلئے درخواست، ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو معاونت کیلئے طلب کرلیا
لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ملکہ برطانیہ سے کوہ نور ہیرے کی واپسی کے لئے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں وفاقی حکومت کے وکلا سے معاونت طلب کرلی ہے۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر کیس کی مزید سماعت تین مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کے لئے طلب کر لیا۔
ہائیکورٹ/ طلبی