• news

ابوظہبی ائرپورٹ پر مجھ سے کچھ دیر کیلئے پوچھ گچھ ہوئی‘ زرداری نے اقدام قتل کا مقدمہ کرایا تھا: سیف الرحمن

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سابق سربراہ احتساب کمشن سیف الرحمن نے کہا ہے کہ ابوظہبی ایئرپورٹ پر میری گرفتاری کی اطلاع غلط ہے۔ ابوظہبی ایئرپورٹ پر مجھ سے کچھ دیر کیلئے پوچھ گچھ ہوئی۔ انٹرپول سے ریلیز کی دستاویزات دکھانے پر جانے دیا۔ آصف زرداری نے میرے خلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ نوازشریف کیس ختم کرایا تھا۔ اڑھائی سال پہلے انٹرپول نے میری گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کیا تھا‘ لیکن مقدمہ ختم ہو چکا۔ ہمارے دور میں ہر کیس حقائق کی بنیاد پر مبنی تھا۔
سیف الرحمن

ای پیپر-دی نیشن