• news

بھارتی آرگنائزر نے اچانک نمائش منسوخ کرکے میری پینٹنگز پر قبضہ کرلیا، پاکستانی مصور شاہد رسام

کراچی (کلچرل رپورٹر) بھارت کی انتہا پسند حکومت کے دباﺅ پر آرگنائررز نے معروف پاکستانی مصور شاہد رسام کی تصویری نمائش ”غالب اور گلزار“بغیر وجہ بتائے منسوخ کر دی اور پینٹنگز پر قبضہ کرلیا۔ شاہد رسام نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمائش میں رکھی گئیںان کی تصویریں ”غالب اور گلزار“ کی شاعری کا عکس تھیں اس نمائش کو صرف تین گھنٹے پہلے نجانے کس دباﺅں پر منسوخ کر دیا گیا ایک طرف ذہنی اذیت اور دوسری طرف مالی نقصان کے ساتھ میری کردارکشی کی گئی۔ایک ای میل کے ذریعے صرف اتنا بتایا گیا کہ مہمان خصوصی گلزار نہیں آ رہے تو گورنر مغربی بنگال بھی نہیں آرہے ہیںلٰہذا ہم یہ شو کر رہے ہیں اس کے علاوہ ایک لاکھ روپے بل پے کر نے کا تقاضا کیا گیا اور پھر انہوں نے ہمارے خلاف جھوٹی میڈیا مہم چلانا شروع کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر ہمیں میڈیا کے ذریعے معلوم ہوا کہ بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے ناصرف اس بات کو افسوس ناک قرار دیا بلکہ یہ بھی کہا کہ ہم کولکتہ میںغالب کی اس نمائش کو ضرور دکھائیں گے۔
پاکستانی مصور

ای پیپر-دی نیشن