• news

حکومت نے 15 مارچ سے متاثرین اورکزئی ایجنسی کی واپسی کے وعدے پر عمل نہ کیا تو بھرپور احتجاج کرینگے‘ گرینڈ جرگہ

ہنگو (آن لائن) متحدہ قبائل پارٹی کے زیراہتمام اورکزئی ایجنسی کے ہیڈ کوارٹر ہنگو میں 18اقوام کا گرینڈ جرگہ ہوا جس میں کہا گیا کہ حکومت نے متاثرین کی باعزت گھروں کو واپسی کے لئے 15 مارچ کا جو وعدہ کیا ہے اس کے مطابق اورکزئی متاثرین کی واپسی کا آغاز کیا جائے اگر حکومت نے وعدے کی خلاف ورزی کی تو اورکزئی کی 18اقوام بھرپور احتجاج کریں گی۔ پاکستان کے لئے قبائلی عوام نے عظیم قربانیاں پیش کی ہیں۔ ان کے ساتھ مزید مذاق بند کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ قبائل پارٹی کے وائس چیئر مین ملک حبیب نور اورکزئی نے گرینڈ جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا دہشت گردی کے اس دور میں قبائلی عوام نے پاک فوج کے شانہ بشانہ قربانیاں دے کر اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے۔ اس کے باوجود قبائلی عوام متاثرین کی شکل میں مہاجرین کی طرح زندگی گزار رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے گورنر سے امید رکھتے ہیںکہ وہ قبائلی عوام کی باعز ت واپسی اور قبائل کے بنیادی مسائل ان کی دہلیز پر حل کریں گے۔
گرینڈ جرگہ

ای پیپر-دی نیشن