لڑکی کو بطور دیت دینا ظلم، آئین گھریلو کلچر کو تحفظ دیتا ہے: فضل الرحمن
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا کچھ قبائل میں لڑکی کو دیت کے طور پر دیا جاتا ہے یہ ظلم ہے۔ آئین آپ کے گھریلو کلچر کو تحفظ فراہم کرتا ہے۔ صحافت جمہوری ملک کا لازمی جز ہے، صحافت کو ہمیشہ جمہوری ماحول میں ہی فروغ ملتا ہے، ملکی استحکام میں صحافت کی حیثیت ناگزیر ہے، ملک کا نظام اب صحافت کے بغیر نہیں چل سکتا، صحافت صرف خبریں چھاپنے کا نام نہیں رہا۔ صحافت کے ذریعے لوگوں کو اپنی رائے قائم کرنے کا موقع ملتا ہے۔ تمام آراءعوام کے سامنے آئیں گی تو ان کا نقطہ نظر مزید صاف ہو گا، تمام ادارے ایک نظام میں چلتے ہیں میں نے ہمیشہ حمایت کی ہے کہ میڈیا کو اپنا ضابطہ اخلاق خود بنانا ہو گا، عدالت جب ٹرائل کرتی ہے اس سے پہلے میڈیا ٹرائل ہوتا ہے۔
فضل الرحمن