• news

حکومت عافیہ سے اہلخانہ کی ملاقات کیلئے کوششوں سے آگاہ کرے : اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ( وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ نے امریکہ میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کی درخواست پر عبوری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے حکومت کو سات روز میں عافیہ صدیقی کی صحت سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے فوزیہ صدیقی کی جانب سے امریکی جیل میں قید اپنی بہن ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کی درخواست پر عبوری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ تین صفحات پر مشتمل حکم نامے میں حکومت کو ہدائت کی گئی ہے کہ وہ عافیہ صدیقی کی اہل خانہ سے ملاقات کرانے کے لئے اب تک کی جانے والی کوششوں سے عدالت کو آگاہ کرے اور عافیہ صدیقی کی صحت سے متعلق رپورٹ ایک ہفتے میں داخل کرائی جائے۔ فوزیہ صدیقی کی درخواست پر دوبارہ سماعت دو ہفتوں بعد کی جائے گی۔

ای پیپر-دی نیشن