• news

لدھیانہ میں اروند کیجریوال کی گاڑی پر ڈنڈوں پتھروں سے حملہ، وزیراعلیٰ دہلی محفوظ رہے

لدھیانہ (این این آئی) نامعلوم افراد نے لدھیانہ میں عام آدمی پارٹی کے رہنما اور وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال کی گاڑی پر ڈنڈوں اور پتھروں سے حملہ کر دیا تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔ بھارٹی ٹی وی کے مطابق پیر کو اس حملے کے بارے میں خود کیجریوال نے ایک ٹویٹ میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ان کی گاڑ ی پر پتھر برسائے گئے اور ڈنڈوں سے حملہ کیا گیا۔ اروند کیجریوال نے حملے کا ذمہ دار ریاستی حکمران پارٹی اکالی دل کو ٹھہرایا ہے۔
اروند کیجریوال

ای پیپر-دی نیشن