• news

کراچی: ٹرالر پر بجلی کے تار گرنے سے40موٹر سائیکلیں جل کر خاکستر

کراچی (آئی این پی) کراچی کے علاقے نیو کراچی میں بجلی کی تاریں ٹرک پر گرنے سے 40 موٹر سائیکلیں جل گئیں جبکہ چھ گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔ کراچی کے علاقے نیو کراچی یوپی موڑ کے قریب لوڈنگ ٹرک پر بجلی کی تاریں ٹوٹ کر گرنے کے باعث آگ لگ گئی۔ آگ نے لمحوں میں شدت اختیار کی اور پورے ٹرک کو لپیٹ میں لے لیا جس کے نتیجے میں ٹرک میں موجود40موٹر سائیکلیں جل گئیں جبکہ قریب کھڑیچھ گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ فائربریگیڈ کی تین گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔ عینی شاہد کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

ای پیپر-دی نیشن