• news

ٹیکس دہندگان کو سہولت دیئے بغیر ہدف کا حصول ناممکن ہے: عامر قدیر

لاہور (نیوز رپورٹر) لاہور ٹیکس بار کے سابق جنرل سیکرٹری عامر قدیر نے کہا کہ ٹیکس گزاروں کو سہولیات دئیے بغیر ٹیکس اہداف پورے کرناممکن نہیں ہے، ٹیکسوں کے پیچیدہ نظام کی وجہ سے معیشت کو سنگین مسائل درپیش ہیں جنہیں بروقت حل کرنا ضروری ہے۔گزشتہ روز ٹیکس بار کے سینئر اراکین کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو پالیسیاں ترتیب دیتے وقت زمینی حقائق کو مد نظر رکھنا چاہیے،ترقی یافتہ ممالک میں پالیسیاں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت کے بغیر نافذ نہیں کی جاتیں لیکن ہمارے ملک میں حالات اس کے برعکس ہیں۔ عامر قدیر نے کہا کہ ٹیکسوں کے نظام میں خامیوں کو دور کیے بغیر صورتحال بہتر بنانا ممکن نہیں ہے۔

ای پیپر-دی نیشن