• news

بجلی کے نادہندگان سے وصولی واپڈا کے دائرہ اختیار میں شامل نہیں: ترجمان واپڈا

لاہور (پ ر) واپڈا ترجمان نے ایک خبر ’’واپڈا حکام نادہندگان سے 233 ارب روپے کے بقایا جات وصول کرنے میں ناکام‘‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2007ء میں واپڈا کی تنظیم نو کے بعد بجلی کے معاملات بشمول بجلی کے نادہندگان سے ریکوری واپڈا کے دائرہ اختیار میں شامل نہیں ہے نادہندگان سے ریکوری پاور ڈسٹری بیوشن کمپینوں کی ذمہ داری ہے اور ان ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کا انتظامی یا مالی لحاظ سے واپڈا سے کوئی تعلق نہیں ہے لہذا ایک ایسے معاملے میں واپڈا کو مورد الزام ٹھہرانا، جس کا واپڈا سے تعلق ہی نہیں حقیقت کے برعکس ہے ترجمان نے واضح کیا ہے کہ پاور سیکٹر اصلاحات اور 2007ء میں پاور ونگ کی تنظیم نو کے بعد واپڈا کا دائرہ کار صرف پانی اور پن بجلی کے نئے منصوبوں کی تعمیر اور موجودہ پن بجلی گھروں کے آپریشن اور دیکھ بجال تک محدود ہے جبکہ بجلی کے تمام معاملات جنریشن ٹرانسمشن اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں کی ذمہ داری ہیں اور یہ کمپنی واپڈا کے ماتحت نہیں۔

ای پیپر-دی نیشن