• news

ٹیلی نار پاکستان نے بچوں کی نگرانی کے لیے منفرد کمپینئن گھڑی متعارف کرا دی

اسلام آباد (پ ر) ٹیلی نار پاکستان نے والدین سے دور بچوں کی نگرانی کے لیے جدید مواصلاتی ٹیکنالوجی سے مزین کمپینئن گھڑی متعارف کروا دی جس کے ذریعے والدین اپنے بچوں کے مقام سے باخبر رہنے کے ساتھ ساتھ ہمہ وقت ان سے رابطے میں بھی رہ سکیں گے۔ ٹیلی نار پاکستان نے پہلی مرتبہ یہ گھڑی نومبر 2015ء میں کراچی میں منعقدہ انٹرنیٹ آف تھنگس (IOT) ایکسپو میں نمائش کے لیے پیش کی تھی۔ کمپینئن واچ ایک مخصوص ایپ کی وساطت سے والدین کے سمارٹ فون سے منسلک ہوتی ہے جو جی پی ایس کی مدد سے بچے کے اصل مقام کا درست تعین کرتی ہے۔ بچے بھی سنگین حالات میں گھڑی کے ذریعے مخصوص نمبروں پر مدد کے لیے کال کر سکتے ہیں۔ بچے کی گھڑی پر موجود کوئی ایک نمبر اگر کسی وجہ سے کال وصول نہ کر پائے تو اسے خودکار طریقے سے دوسرے یا تیسرے نمبر پر منتقل کر دیا جاتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن