تاجر برادری رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے استفادہ کرے: اظہر سلطان
لاہور (نیوز رپورٹر) انجمن تاجران ہال روڈ کے نائب صدر سردار اظہر سلطان نے کہا ہے کہ تاجر برادری رضاکارانہ ٹیکس سکیم سے استفادہ کرے۔یہ ایک اچھی سکیم ہے جس کے ذریعے ملک میں ٹیکس کلچر کو فروغ دیا جا سکتا ہے ۔یہ بات انہوںنے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میںکہی ۔ سردار اظہر نے کہا کہ اس وقت ملک کو کئی طرح کے مسائل اور چیلنجیز کا سامنا ہے ، ملک کو قوم کو غربت ، مہنگائی ،بیروزگار، توانائی کا بحران، معاشی بحران ، دہشت گردی ،لاء اینڈ آرڈر سمیت دیگر کئی مسائل کے باعث عوام کی زندگی اجیرن بنی ہوئی ہے۔