• news

پاکستان کیساتھ ترجیحی تجارتی معاہدہ رواں برس طے پا جائے گا: سفیر تیونس

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں تعینات تیونس کے سفیر عادل العربی نے کہا کہ ان کا ملک پاکستان کے ساتھ باہمی تجارت کو فروغ د ینے میں گہری دلچسپی رکھتا ہے کیونکہ پاکستان اور تیونس کے مابین قریبی تجارتی تعاون دونوں ممالک کیلئے متعدد فوائد پیدا کرے گا۔ پاکستان تیونس کے ساتھ تجارت کو فروغ دے کر یورپ، شمالی افریقہ اور مشرق وسطیٰ کی منڈیوں تک بہتر رسائی حاصل کر سکتا ہے جبکہ تیونس پاکستان کے ساتھ باہمی تعاون بہتر کر کے ایشیا کی بڑی مارکیٹ میںاپنے لئے کاروبار کو فروغ دینے کے نئے مواقع حاصل کر سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرسمیں تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے زیتون کا تیل درآمد کرنے والے تاجروں کیلئے اچھا موقع ہے کہ وہ تیونس سے اس تیل کی درآمد بڑھا کر اپنے کاروبار کو فروغ دینے پر توجہ دیں۔زراعت، ٹیکسٹائل، الیکٹرانکس، سیاحت کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن