تاجروں کو بھتہ خوری کیلئے کالز افغانستان سے آتی ہیں: آئی جی خیبر پی کے
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) بھتہ خوری کیلئے افغانستان سے کالز آتی ہیں۔ آئی جی خیبر پی کے نے معاملے پر وفاق کومراسلہ لکھا ہے۔ مراسلہ میں مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے کالز کا معاملہ افغان حکومت کے ساتھ اٹھایا جائے۔ خیبر پی کے میں تاجروں کو بھتے کیلئے کالز افغانستان سے آرہی ہیں۔