ناجائز اثاثوں کا الزام: سیکرٹری وویمن ڈویلپمنٹ سندھ کیخلاف ریفرنس دائر، سماعت کیلئے منظور
کراچی(نوائے وقت نیوز) نیب نے احتساب عدالت میں سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ بدر جمیل میندھرو کے خلاف ریفرنس دائر کردیا جسے عدالت نے سماعت کیلئے منظورکرلیا۔کراچی کی احتساب عدالت میں سیکرٹری وومن ڈویلپمنٹ بدر جمیل میندھرو کے خلاف ریفرنس دائر کردیا گیا،بدر جمیل میندھر سمیت چار ملزموں پر کروڑوں روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔احتساب عدالت نے نیب کی جانب سے دائر ریفرنس سماعت کیلئے منظور کرلیا۔ بدر جمیل میندھرو پر آمدنی سے زیادہ اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے۔نیب افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم نے اپنے 3 ساتھیوں شہباز سومرو، محمد فاروق اور فہیم الدین کے ساتھ ملکر کرپشن کی اور ملزم کے دو ساتھی فاروق اور فہیم الدین مفرور ہیں جبکہ ملزمان بدر جمیل میندھرو اور شہباز سومرو عبوری ضمانت پر ہیں۔