• news

سرکاری کمپنیوں میں شمولیت‘ ہائیکورٹ سے پنجاب حکومت‘ 12 ارکان اسمبلی کو نوٹس

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے بلدیاتی اداروں کے اختیارات حکومت کی عوامی کمپنیوں کو تفویض کرنے اور ان کمپنیوں میں ارکان اسمبلی کی شمولیت کے خلاف دائر درخواست میں حکومت پنجاب اور 12 ارکان پنجاب اسمبلی کو 18 مارچ کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ جسٹس علی اکبر قریشی نے سماعت کی۔ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی محمود الرشید کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے صاف پانی کمپنی، لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی، لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی، لاہور پارکنگ کمپنی اور ایگریکلچر میٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں مسلم لیگ (ن) کے ارکان اسمبلی کو شامل کر رکھا ہے۔ پبلک سیکٹر کارپوریٹ گورننس رولز کے مطابق ارکان اسمبلی کو کسی پبلک سیکٹر کمپنی میں شامل نہیں کیا جا سکتا۔

ای پیپر-دی نیشن