• news

بل گیٹس نے دنیا کا امیر ترین شخص ہونے کی ہیٹرک کرلی، ٹرمپ پہلے سے غریب ہوگئے

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی میگزین فوربز نے دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست جاری کردی۔ اس سال بھی مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس پہلے نمبر پر رہے۔ بل گیٹس 75 ارب ڈالر کے ساتھ مسلسل تیسری بار سرفہرست رہے۔ دوسرے نمبر پر سپین کے بزنس مین امانتھیو اوئیگا ہیں جن کے پاس 67 ارب ڈالر کا سرمایہ ہے۔ اس بار ارب پتیوں کی فہرست میں 16 افراد کی کمی ہوئی۔ فہرست کے مطابق امریکی صدارتی ڈونلڈ ٹرمپ 2015ء کی 121 ویں پوزیشن سے گر کر 324 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ روسی ارب پتیوں کی تعداد 77، ہانگ کانگ کے امراء 69 اور برازیل کے 23 ارب پتی ہیں جن کی تعداد گزشتہ برس سے کم ہوگئی جو پچھلے برس 31 تھے۔ امریکہ ارب پتیوں کی تعداد میں سب سے آگے ہیں جن کی تعداد 540 ہے۔

ای پیپر-دی نیشن