• news

قومی ٹیم ایشیا کپ، ٹی ٹونٹی ورلڈکپ جیت سکتی ہے : مصباح الحق

لاہور(نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) قومی ٹیسٹ کر کٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ بھارت کے ہاتھوں ابتدائی میچ میں شکست کو دل پر لینے کے بجائے آگے بڑھنا چاہیے۔ورلڈٹی ٹونٹی میں گرین شرٹس کے بہتر کھیل کا امکان ہے۔ ایشیا کپ میں پاکستانی سفر کا آغاز اچھا نہیں ہوا مگر امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑنا چاہیے۔بائولرز نے بھارت کیلئے 83 رنز کا حصول دشوار بنا دیا تھا، اس سے اگلے میچز میں ٹیم کو حوصلہ ملے گا، اس بائولنگ پرفارمنس کے بعد بیٹسمینوں پر سے دباؤ بھی کم ہوا ہوگا۔ بیٹسمینوں سمجھنا چاہیے کہ ایشیا کپ کی پچز پی ایس ایل کی وکٹوں سے مختلف ہیں،اگر وہ یہاں پر 130، 140 رنز بنا لیں تب بھی بائولرز دفاع کرسکتے ہیں۔پاکستان ٹیم نہ صرف ایشیا کپ بلکہ ورلڈ ٹونٹی 20 میں پرفارم کرکے میگا ایونٹ جیت سکتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن