سلمان بٹ‘محمد آصف کو بھی قومی ٹیم میں واپس لایا جائے :انضمام الحق
نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا سپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دونوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد دوسرا موقع دیا جانا چاہیے۔ایک شخص ایک دفعہ اپنی سزا پوری کرتا ہے تو وہ زندہ رہنے، کھیلنے اور سب کچھ کرنے کا حق رکھتا ہے۔