بھلوال: ڈاکوؤں نے ایس ایچ او کا گھر لوٹ لیا
بھلوال (نامہ نگار) ڈاکوؤں نے ایس ایچ او کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ لی۔ بتایا گیا ہے کہ ایس ایچ او تھانہ جھال چکیاں احمد یار بھلوال کے رانا اشرف کالونی کے گھر میں گزشتہ روز دو نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے اور گھر سے دس تولے زیورات اور نقدی لے کر اس وقت فرار ہوگئے جب احمد یار کی بیٹی نے انہیں دیکھ کر شور مچا دیا۔ پولیس مصروف کارروائی ہے۔
ایس ایچ او/ ڈکیتی