احسن اقبال اور عابد شیر علی کی امریکی وزیر توانائی سے ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال
واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر احسن اقبال اور وزیر مملکت عابد شیر علی نے امریکی وزیر توانائی سے ملاقات کی جس میں توانائی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون پر بات چیت کی گئی۔ امریکی وزیر توانائی نے پاکستان میں توانائی کیلئے تکنیکی معاونت کی پیشکش کردی۔