• news

ملتان: 3ڈاکوئوں کو شہریوں نے پکڑ لیا تشدد کے بعد پولیس کے حوالے

ملتان(نوائے وقت نیوز) مظفر گڑھ میں ڈکیتی کی واردات کرکے فرار ہونے والے 3ڈاکو ملتان کے قریب دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گئے، دیہاتیوں نے خوب تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے قصبہ گجرات کے قریب 6ڈاکو ڈکیتی کی وارداتوں کے بعد ایک گھر میں گھسے تو اہل خانہ نے چور مچا دیا اور ڈاکوئوں کا تعاقب شروع کر دیا اور ملتان کے علاقے ہیڈ محمد والہ کے قریب ایک دیہات میں 3ڈاکوئوں کو پکڑنے کے بعد خوب دھنائی کی ،3 گھنٹے تک ایک کمرے میں ڈاکوئوں کو بند رکھا بعد میں مظفر گڑھ کی پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکوئوں کو ان کے حوالے کر دیا۔ڈاکوئوں کے مطابق ان کے نام آصف، حق نواز اور جعفر ہے اور ان کا تعلق کبیر والا سے ہے۔

ای پیپر-دی نیشن