• news

سیالکوٹ سے لاہور جانے والی ٹرین کا انجن 3 مقامات پر فیل، مسافروں کو پریشانی

نارنگ منڈی (نامہ نگار) سیالکوٹ سے براستہ نارووال لاہور جانے والی لاثانی ایکسپریس کا انجن یکے بعد دیگرے تین مقامات پر فیل ہوگیا اور ٹرین تین گھنٹہ تاخیر کا شکار ہو گئی جس کے باعث سینکڑوں مسافروں کو شدید پریشانی اٹھانا پڑی۔ لاثانی ایکسپریس کا انجن فنی خرابی کے باعث پہلے نارووال پھر مہتہ سوجا اور بعدازاں نارنگ منڈی فیل ہوا جب کہ ریلوے نے بدترین بے حسی کا مظاہرہ کیا اور متبادل انجن نہ بھجوایا۔

ای پیپر-دی نیشن