سٹاک مارکیٹ میں تیزی بر قرار 9 کروڑ 44 لاکھ حصص کا کاروبار
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز بھی تیزی رہی اور100انڈیکس 139.60 پوائنٹس اضافہ پر 31509.11 پربند رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 25ارب 92کروڑ روپے سے زائد اضافہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ غیرملکی سرمایہ کاری کی توقعات کے باعث سرمایہ کاروں نے او جی ڈی سی‘ پاک پٹرولیم سمیت بیشتر حصص کی کم داموں خریداری کرکے اسے آئندہ دنوں کی تیزی پر حاصل کرلئے جس کے نتیجے میں مارکیٹ اختتام پر 100انڈیکس 139.60 پوائنٹس اضافہ پر31509.11 پر بند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کا دائرہ کار323کمپنیوں تک رہا۔ جس میں 145کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا 150کمپنیوں کی قیمتوں میں کمی اور28کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 65کھرب 87ارب 37کروڑ 61لاکھ 72ہزار 887 روپے بڑھ کر66کھرب 13ارب 30کروڑ 15لاکھ 29ہزار248 روپے ہوگئی۔