حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل سے باخبر ہے: سعد رفیق
لاہور ( نیوز رپورٹر/سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے مسائل سے باخبر ہے اور مسائل کے حل کے لئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشن فرنٹ (پیاف) کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے سسٹم کو ٹریک پر ڈال دیا اور ملکی معیشت بہت جلد اپنے پیرو ں پر کھڑی ہو گی انہوں نے کہا کہ حکومت تمام مسائل اکیلے نہیں حل کر سکتی بزنس کمیونٹی کے تعاون سے تمام مسائل کو مرحلہ وار حل کر لیں گے۔پیاف نے کہا کہ ہم مسائل کے حل کیلئے حکومت کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں مگر بزنس کمیونٹی کو ٹیکسیشن معاملات میں ہراسمنٹ نہ کیا جائے اور تمام ایشوز کو مل بیٹھ کر مشاورت کے ساتھ حل کیا جائے۔ اس موقع پر لاہور چیمبر کے سابق صدر میاں انجم نثار‘ سینیٹر سعود مجید‘وزیر صنعت پنجاب چودھری شفیق‘ خواجہ شاہ زیب اکرم‘ طاہر جاوید ملک‘ شاہد اکرم شیخ‘ عدنان خالد بٹ‘ محمد علی میاں و دیگر نے بھی خطاب کیا۔