• news

لاہور چیمبر میں گوادر بندرگاہ پر سیمینار

لاہور( نیوز رپورٹر) جغرافیائی حوالے سے گوادر اس خطے کی سب سے اہم بندرگاہ اور سمندری راستے سے تجارت کا بہترین ذریعہ ہے، گوادربندرگاہ آنے والے دنوں میں پاکستان کی تقدیر بدل دے گی ۔ ان خیالات کا اظہار مختلف ماہرین نے لاہو رچیمبر میں گوادر ڈیپ سی پورٹ کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر ناصر سعید، چیئرمین چائنا اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی ژانگ بائو زونگ، لاہور میں چین کے قونصل جنرل یو بورن اور سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینر محمد انور نے اس موقع پر خطاب کیا جبکہ لاہور چیمبر کے سابق صدور میاں محمد اشرف، میاں انجم نثار، شاہد حسن شیخ، سابق نائب صدر کاشف انور، ایگزیکٹو کمیٹی اراکین عبدالرزاق، میاں زاہد جاوید، شہزاد وحید، تنویر احمد اور ظفر محمود و دیگر بھی سیمینار میں شریک تھے۔

ای پیپر-دی نیشن