پوپ فرانسس نے دورہ پاکستان کیلئے نواز شریف کی دعوت قبول کر لی سردار یوسف، کامران مائیکل کی ملاقات
ویٹی کن سٹی (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) مسیحیوں کے مذہبی پیشوا پوپ فرانسس نے رواں سال پاکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی ۔ انہیں یہ دعوت وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ کامران مائیکل اور وفاقی وزیر سردار یوسف نے ویٹی کن میں ملاقات کے دوران دی۔ انہوں نے پوپ فرانسس کو وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے خط بھی پہنچایا اور مختلف امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔