• news

مسلم لیگ ن کے محسن لطیف نے پی پی 147 سے پی ٹی آئی کے امیدوار شعیب صدیقی کی کامیابی انتخابی نتائج سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیئے

لاہور (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے محسن لطیف نے لاہور کے حلقہ پی پی 147 سے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی شعیب صدیقی کی کامیابی اور انتخابی نتائج کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ لاہور رجسٹری میں مسلم لیگ( ن) کے پی پی 147 سے ناکام امیدوار محسن لطیف نے درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے دھاندلی کے ثبوتوں کا جائزہ لئے بغیر ہی پی ٹی آئی کے شعیب صدیقی کیخلاف انتخابی عذرداری مسترد کر دی ہے۔ الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ حقائق کے برعکس ہے۔

ای پیپر-دی نیشن