پشاور: افغان قونصل جنرل نے سی ایم ایچ میں اپنے زخمی فوجی کی عیادت کی
پشاور (اے پی پی) افغانستان کے قونصل جنرل ڈاکٹر عبداﷲ وحید پویان نے سی ایم ایچ پشاور کا دورہ کیا اور وہاں زیرعلاج زخمی افغان سپاہی عالم زیب کی خیریت دریافت کی۔ اس مو قع پر قونصل جنرل نے سپاہی عالم زیب کے بہترین علاج پر حکومت پاکستان اور پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔