• news

امن وامان کی بحالی،سینٹ کمیٹی داخلہ نے خیبر پی کے کا وفاق سے 66 ارب کا مطالبہ مسترد کردیا

اسلام آباد (آن لائن) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے خیبر پی کے کی جانب سے امن وامان کی بحالی کیلئے وفاق سے66 ارب کے مطالبہ کو مسترد کردیا اور ہدایت کی ہے کہ صوبائی حکومت غیر ملکی امداد سے وصول کئے گئے اربوں روپے کی تفصیلات کمیٹی کو ارسال کریں۔ خیبر پی کے حکومت نے ملک کی امن وامان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جاری ضرب عضب آپریشن کے حوالے سے وفاق سے66 ارب روپے کا مطالبہ کیا تھا اور اپنی سفارشات وزارت خزانہ کو بھیجی تھیں۔ سینٹ کی کمیٹی برائے داخلہ نے کے پی کے اس مطالبہ پر غور کیا اور متفقہ طور پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ صوبائی حکومت امن وامان کا ایک مکمل منصوبہ کمیشن کو بھیجے اور اس منصوبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے66 ارب روپے جاری کرنے کیلئے وزارت خزانہ کو سفارش کریگی۔

ای پیپر-دی نیشن