رواں سال کے پہلے دو ماہ میں گلوکار عدنان سمیع سمیت 65 پاکستانیوں کو بھارتی شہریت دی گئی: وزیر مملکت
نئی دہلی (آئی این پی) بھارت نے رواں سال کے پہلے دو ماہ میں گلوکار عدنان سمیع سمیت 65 پاکستانیوں کو شہریت دی، اسکے علاوہ دیگر قومیتوں کے 55 لوگوں کو بھی بھارتی شہریت دی گئی۔ بدھ کو بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر مملکت برائے داخلہ کرن رجیجو نے قومی اسمبلی (لوک سبھا) میں ایک تحریری سوال کے جواب میں بتایا کہ 2016کے پہلے دو ماہ میں گلوکار عدنان سمیع سمیت 65 پاکستانیوں کو بھارت کی شہریت دی گئی۔ اسکے علاوہ دیگر قومیتوں کے 55 افراد کو بھی بھارتی شہریت دی گئی ہے۔ کرن رجیجو نے بتایا کہ گزشتہ سال 2015 میں 263 پاکستانیوں اور 344 دیگر قومیتوں کے افراد کو بھارتی شہریت دی گئی تھی۔