• news

ملٹری کورٹ سے سزا پانے والے 2 اہلکاروں کو تصفیہ کیلئے سپریم کورٹ سے آخری مہلت

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے ملٹری کورٹ سے کورٹ مارشل کے بعد سزائے موت پانے والے دو اہلکاروں کی جانب سے دائر اپیلوں کی سماعت میں تصفیہ کیلئے آخری مہلت دیتے ہوئے مزید سماعت غیرمعینہ مدت کیلئے ملتوی کردی ہے۔ عدالت نے کہا کہ آپ کو پہلے بھی تصفیہ کیلئے مہلت دی تھی اور ہدایت کی تھی کہ سماعت کیلئے باقاعدہ طریقہ کار کے مطابق چلیں اور وکیل کی خدمات حاصل کریں۔ عدالت میں بیان لکھوا کر مجسٹریٹ سے توثیق کے بعد ڈپٹی اٹارنی جنرل کے ذریعے جی ایچ کیو کے جیک برانچ کو بھجوائیں تاکہ وہ متاثرہ خاندان کے اہل خانہ سے رابطہ کرکے مسئلے کا حل نکالیں۔

ای پیپر-دی نیشن