مصطفٰی کمال کی میرے متعلق باتیں مذاق سے کم نہیں، وطن آکر الزامات کا جواب دونگا: رحمٰن ملک
لندن (نوائے و قت رپورٹ) سنیٹر رحمٰن ملک نے کہا ہے کہ ساری دنیا کو پتہ ہے کہ میں الطاف حسین سے ملتا ہوں۔ مصطفٰی کمال کی میرے بارے میں باتیں مذاق سے کم نہیں۔ ایم کیو ایم کی پریس ریلیز لکھوانے کا دعویٰ سراسر بے بنیاد ہے۔ وطن آکر تمام باتوں کا جواب دوں گا۔ مصطفٰی کمال کے الزامات کی مذمت کرتا ہوں۔ ان کی باتوں پر ہنسا ہی جا سکتا ہے۔ الزامات سمجھ سے بالاتر ہیں۔ ایم کیو ایم کے ساتھ ملاقاتیں صوبے کے مفاد میں کی تھیں۔