• news

مصطفٰی کمال الطاف کے اچھے متبادل ثابت ہونگے: جہانگیر ترین، یہ درست نہیں، پی ٹی آئی متحدہ کی متبادل ہو گی: علی حیدر زیدی

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر ترین نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ مصطفٰی کمال دوبارہ سیاست میں آئے ہیں وہ الطاف حسین کے اچھے متبادل ثابت ہونگے۔ جس پر پی ٹی آئی کے ہی رہنما علی حیدر زیدی نے جواباً ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کو یہ نہیں کہنا چائے کہ مصطفٰی کمال الطاف حسین کا اچھا متبادل ہے۔ آپ کو کہنا چاہئے کہ پی ٹی آئی ایم کیو ایم کی صحیح متبادل ثابت ہو گی۔

ای پیپر-دی نیشن