میچ کے انعقاد کیلئے پر امید ہیں :انوراگ ٹھاکر
ممبئی(سپورٹس ڈیسک )بھارتی کرکٹ بورڈ ریاست ہماچل پردیش کے حکام کی جانب سے پاکستان ٹیم کو سکیورٹی دینے سے معذرت کے باوجود روایتی حریفوں کے درمیان 19 مارچ کو دھرم شالا میں میچ کے انعقاد کے لیے پرامید ہے۔بی سی سی آئی کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کا ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ ویربھادرا سنگھ سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ میچ کے انعقاد کے لیے پرامیدہوں‘ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، ریاستی حکومت ان خاندانوں سے بات کرنے کی کوشش کررہی ہے جنھوں نے تشویش کا اظہار کیا تھا۔