• news

کراچی: ایشیا کپ میں قومی ٹیم کی شرمناک شکست پر خواتین ٹیچرز کا انوکھا احتجاج

کراچی+سکھر(آن لائن) کراچی کے علاقے کریم آباد کی خواتین ٹیچرز کا قومی کرکٹ ٹیم کی ایشیا کپ میں خراب کارکردگی پر انوکھا احتجاج ، مظاہرین نے بیٹ وال پر کھلاڑیوں کی تصاویر چسپاں کرکے میک اپ کرکے بندیا، جھومر اور کانوں میں جھمکے پہنا دیئے اور کھلاڑیوں کو واپس گھر بلانے کامطالبہ کردیا ۔ خواتین ٹیچرز کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیم کی خراب کارکردگی سے ہمارا سر شرم سے جھک گیا ہے۔ سکھر میں شائقین نے بلے ، بال اور قومی کرکٹ ٹیم کا علامتی جنا زہ اٹھا کر احتجاج ، مظاہرین کا شہر کی سڑکوں پر مارچ کیا۔ شرکاء نے ہا تھوں میں بینرز اور سروں پرکفن باندھ رکھے تھے اور گو آفریدی گو ، گو نجم سیٹھی گو اور گو سمیع گو کے نعرے درج تھے ۔

ای پیپر-دی نیشن