نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو 53سال کی عمر میں چل بسے
ویلنگٹن(سپورٹس ڈیسک )نیوزی لینڈ کرکٹ کے سابق کپتان مارٹن کرو 53 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔انکے ستمبر 2014 میں کینسر میں مبتلا ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ ان کی آخری رسومات 10 مارچ کو آکلینڈ میں ادا کی جائیں گی۔