• news

دہشت گرد ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے: وزیراعلیٰ بلوچستان

سبی (نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنااللہ خان زہری نے کہا ہے کہ ریلوے ٹریک تباہ کرنے یا بے گناہ لوگوں کو مارنے سے دہشتگرد ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان نے 2006ءمیں دہشتگرد حملے میں تباہ کیے گئے سبی ہرنائی ریلوے ٹریک کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ بلوچستان کیساتھ کمانڈرسدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل عامر ریاض، آئی جی ایف سی شیر افگن، چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ اور صوبائی وزرا بھی موجود تھے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سول اور عسکری قیادت مل کر آخری دہشتگرد کے خاتمے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے، دہشتگرد ترقی کا راستہ نہیں روک سکتے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان

ای پیپر-دی نیشن