• news

زائد قیمت پر ایل پی جی کی فروخت، 4 مارکیٹنگ کمپنیوں پر 1.2 ملین روپے جرمانہ

اسلام آباد (آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے عوام سے زائد چارجز لینے پر چار ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو 1.2 ملین روپے جرمانے عائد کر کے وارننگ دی ہے کہ اگر دوبارہ عوام کو لوٹنے کی کوشش کی تو لائسنس بھی معطل کر دیئے جائیں گے۔ سردیوں میں گیس بحران کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے عوام کو زائد قیمتوں پر ایل پی جی فروخت کی تھی۔ اوگرا حکام نے شو کاز نوٹس بھی جاری کئے ہیں۔ جرمانہ عائد کئے جانے والی کمپنیوں میں پی ایس او ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنی‘ واک گیس لمیٹڈ‘ پاکستان آئل فیلڈ ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنی‘ بریشم ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنی شامل ہیں۔ اوگرا قانون کے مطابق ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کو ہر ماہ میں ایک دفعہ قیمت میں اضافہ کی اجازت ہوتی ہے تاہم ان کمپنیوں نے دسمبر جنوری میں ہر ہفتے قیمت بڑھائی جس پر جرمانہ کیا گیا۔
ایل پی جی / جرمانہ

ای پیپر-دی نیشن