نیب پوائنٹ سکورنگ کی بجائے اپنا کام کرے: رانا مشہود
لاہور (خصوصی رپورٹر+سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود خان نے کہا ہے کہ نیب میں بیٹھے لوگ سنسنی پھیلا رہے ہیں‘ نیب جس کی چاہتا ہے پگڑی اچھال دیتا ہے‘ نیب اگر اپنے ہی بنائے ہوئے قانون پر عملدرآمد نہیں کرے گا تو اس کے خلاف کوئی بھی عدالت جا سکتا ہے‘نیب نے جو کارروائی کرنی ہے کرے لیکن تین تین سال تک صرف الزامات کی بنیاد پر پگڑیاں اچھالنے کا حساب کون دے گا؟ تحفظ خواتین قانون سے مجھ سمیت کوئی مبرا نہیں، قانون کی خلاف ورزی پر کسی کو بھی کڑے پہننا پڑ سکتے ہیں۔لاہور میں میٹرک کے امتحانی مراکز کے دوروں کے دوران میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ نیب کو اپنے ذرائع کو قابو میں رکھنا چاہئے وہ پوائنٹ اسکورنگ کرنے کے بجائے اپنا کام کرے اور میٹرو بس کےخلاف کارروائی کے بجائے اس کی خامیاں سامنے لائے‘ پہلے نیب نے انہیں سرپرائز دیا تھا اب وہ نیب کو سرپرائز دیں گے۔ رانا مشہود نے کہا کہ انہیں میڈیا سے کئی باتوں کاپتہ چلتا ہے نیب براہ راست انہیں کچھ نہیں بتاتا۔ تحفظ حقوق نسواں ایکٹ خواتےن کے حقوق کےلئے لائے ہےں اور جو بھی اس قانون کی خلاف ورزی کرے گا سب کے خلاف کارروائی ہو گی۔ رانا مشہود احمد خان نے گذشتہ روز میٹرک کے امتحانی مراکز کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے لارنس روڈ پر واقع لاہور تعلیمی بورڈ کے مرکزی امتحانی مرکز کا دورہ کیا انہوں نے امتحانی مرکز کی انتظامیہ کو خصوصی ہدایات دیں اور کہا کہ بچوں کو پیپروں کے حل میں کوئی پریشانی یا رکاوٹ پیش نہیں آنی چاہیے- اس موقع پر چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ نصراللہ ورک بھی موجود تھے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا مشہود خان نے کہا کہ پنجاب میں میٹرک کے امتحانات کے لئے جامع اور فول پروف انتظامات کئے گئے ہیں - پورے پنجاب میں 23 لاکھ بچے 37 سو امتحانی مراکز میں امتحان دے رہے ہیں جہاں 27 ہزار اساتذہ ان کی نگرانی پر مامور کئے گئے ہیں۔ ہم نے بوٹی مافیا کا مکمل طو رپر خاتمہ کر دیا ہے۔ دریں اثنا پنجاب میں یوم پاکستان شایان شان طریقے سے منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئیں ہیں اس مقصد کے لئے وزیراعلی کی طرف سے تشکیل دی گئی سٹیئرنگ کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روزصوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں یوم پاکستان کے موقع پرمختلف تقاریب کے حوالے سے تفصیلی غور کیا گیا صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود احمد خان نے شرکاءکو بتایا کہ یوم پاکستان کی مناسبت سے سکولوں اور کالجوں کی سطح پر تقریری مقابلے،پینٹنگز کے مقابلے ،مشاعرے اور کتابوں کی نمائشیں اور ملی و قومی نغموں کے مقابلے ضلعی،ڈویژنل اورصوبائی دارالحکومت کی سطح پر علیحدہ علیحدہ منعقد ہوں گے۔ یوم پاکستان پر روائتی طور پر21 توپوں کی سلامی اور وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی تقریب بھی منعقد ہو گی - وزیر اعلی پنجاب شاہی قلعہ لاہور پر قومی پرچم لہرانے کی تقریب میں بھی شریک ہوں گے۔ مینار پاکستان گرا¶نڈ پر بھی تقریبات منعقد ہوں گی۔ اس موقع پر تحریک پاکستان کے کارکنوں کو گولڈ میڈل دئیے جائیں گے۔
رانا مشہود