• news

ملکی زرمبادلہ ذخائر 20 ارب 35 کروڑ 23 لاکھ ڈالر ہو گئے

کراچی (این این آئی) پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20 ارب 35 کروڑ 23 لاکھ ڈالر ہوگئے۔ مرکزی بینک سے جمعرات کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 26 فروری 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران 20 ارب 35 کروڑ 23 لاکھ ڈالر ہوگئے، ذخائر میں سے 15 ارب 50 کروڑ 65 لاکھ ڈالر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے پاس جبکہ 4 ارب 84 کروڑ 58 لاکھ ڈالر دیگر بینکوں کے پاس ہیں۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 26 فروری 2016ء کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر 2 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 15 ارب 50 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ہوگئے ۔

ای پیپر-دی نیشن