کراچی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی‘ مجموعی سرمایہ کاری 67 کھرب 45 ارب ہو گئی
کراچی (مارکیٹ رپورٹر) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز جاری تیزی پر 100انڈیکس 373.68پوائنٹس اضافہ پر31700‘ 31800‘ 31900‘ 32000 کی چار بالائی حدود عبور ہوکر دوبارہ 32146.58 پربحال رہا۔ سرمایہ کاری مالیت میں 59ارب 71کروڑ روپے سے زائد اضافہ رہا۔ مقامی وغیرملکی سرمایہ کاروں کی سیمنٹ‘ فرٹیلائزر سیکٹرز کی خریداری میں دلچسپی اورآئندہ دنوں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی متوقع آمد اورکئی مثبت اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں نے اینگرو کارپوریشن‘ میپل لیف سیمنٹ ‘ جہانگیر صدیقی سمیت بیشتر حصص کی بڑے پیمانے پر خریداری کرلی مارکیٹ اختتام پر 100انڈیکس 373.68پوائنٹس اصافہ پر 32146.58 پربند رہا۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار351کمپنیوں تک رہا ۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 67کھرب 45ارب 90کروڑ 92لاکھ 13ہزار820 روپے ہوگئی۔