قومی اداروں میں نجکاری ناگزیر ہے تو شفافیت برقرار رکھی جائے: ہمدرد شوریٰ
لاہور(کامرس رپورٹر ) ہمدرد شوریٰ نے کہا ہے قومی اداروں کی نجکاری کا عمل نا گزیر ہو تو طریقۂ کار میں شفافیت برقرار رکھی جائے ،ضروری ہے کہ مذکورہ معاملات کو نج کاری سے قبل قومی اسمبلی اور سینیٹ جیسے اداروں میں سیر حاصل بحث کے لیے زیرِ غور لایا جائے اور تمام کاروائی اور نتائج کو ذرائع ابلاغ کی مدد سے عام پاکستانی کے علم میں بھی لایا جائے۔