مصطفی کمال کے الزامات الطاف کیخلاف ایف آئی آر ہے، تحقیقات ہونی چاہئے: ساجد میر
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر مرکز ی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کہا ہے کہ مصطفی کمال کی پریس کانفرنس الطاف حسین کے خلاف ایف آئی آر ہے۔الزامات پر تحقیقات ہونی چاہیے، انہیں بھی اتنے سال سچ چھپانے پر قوم سے معافی مانگنی چاہئے۔ انکا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے باقی ارکان بھی ہمت دکھائیں اور سچ بول دیں۔ کراچی کے امن کو تار تار کرنے والوںکو نشان عبرت بنا دینا چاہئے۔ انہوں نے کہا مصطفی کمال کی پریس کانفرنس سے کراچی آپریشن پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔ افسو س کا مقام یہ بھی ہے کہ سیاسی جماعتیں ایم کیو ایم کے ہاتھوں بلیک میل بھی ہوتی رہیں۔