• news

نواں کوٹ، صلح کی کوشش کے دوران دو گروپوں میں تصادم، ایک شخص جاں بحق

لاہور (سٹاف رپورٹر) نواں کوٹ کے علاقہ میں صلح کی کوشش کے دوران دوگروپوں میں ہونیوالی لڑائی میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔ پولیس نے تشدد کرنیوالے افراد کیخلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا تاہم ملزم گرفتار نہ ہو سکے۔ واقعہ پر علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ طارق کالونی کے زاہد کا گلی سے گاڑی نکالنے پر ایوب وغیرہ سے جھگڑا ہو گیا جس پر چیئرمین یو سی کے ڈیرے پر دونوں گروپوں کو بلوا کر صلح کی کوششیں کی جارہی تھیں کہ اسی دوران اچانک پھر تلخ کلامی ہو گئی اور دونوں گروپوں نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ اسی دوران 50 سالہ زاہد شدید زخمی ہو گیا جسے فوری ہسپتال لیجایا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا۔ اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے بھجوا دی۔
صلح / قتل

ای پیپر-دی نیشن