33بچوں کا باپ ! سنچری کا خواہشمند ہوں: جان محمد
کوئٹہ(نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے جان محمد کے 33بچے ہیں جبکہ مزید دو بچوں کی ولادت جلد متوقع ہے، میڈیکل ٹیکنیشن کا کام کرنے والے جان محمد کی تین بیویاںہیں جن سے14 لڑکے اور 19لڑکیاں ہیں،18بچے مختلف کلاسز میں زیر تعلیم ہیں۔ جان محمد چوتھی شادی کی خواہش رکھتا ہے۔ اسکا کہنا ہے کہ اللہ کی نعمت پر خوش ہوں، ایک سو بچے ہونے کی خواہش ہے۔ جان محمد کا گھر صحتمند گھرانے کی تصویر ہے، وہ وقت نکال کر بچوں کے ساتھ اپنا وقت گزارتا اور ذکر الٰہی کرتا ہے۔