• news

چھتیس گڑھ: ماﺅ نوازوں کا بڑا حملہ‘ 3 بھارتی فوجی ہلاک 15 زخمی

رائے پور (نیوز ڈیسک) بھارت کی ریاست چھتیس گڑھ کے ضلع سکما میں گزشتہ روز نکسل ماﺅ نوازوں کے حملے میں سی آر پی ایف کے 3 فوجی مارے گئے، 15زخمی ہوئے۔ اس علاقے میں بھاریت فورسز کو سرچ آپریشن کے دوران ماﺅنواز نکسلیوں کی زبردست مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ زخمیوں میں کوبرا کمانڈر اور سٹیٹ پولیس ڈسٹرکٹ ریزرو گروپ کے چیف پی ایس یادیو اسسٹنٹ کمانڈر یوگیندر اور سب انسپکٹر راجیو سنگھ شامل ہیں۔ بھارتی فورسز جنگلات پر مشتمل سکما کے ضلع میں ماﺅنوازوں کو پکڑنے اور مارنے کیلئے ایم آئی 6 ہیلی کاپٹرز بھی استعمال کر رہی ہیں۔
چھتیس گڑھ

ای پیپر-دی نیشن